فیروز پور روڈبورڈ کی تمام تنظیموں کا پیاف فاؤنڈرالائنس کی حمایت کا اعلان

فیروز پور روڈبورڈ کی تمام تنظیموں کا پیاف فاؤنڈرالائنس کی حمایت کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر)فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبر نے فیروز پور روڈ بور ڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے فیروز پور بورڈ کے تمام عہدیداران و ممبران و تنظیموں نے لاہور چیمبرز الیکشن2016ء میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادم حسین نے کہا کہ لاہور کے تمام تاجر اور صنعتکار برادری پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس نے ہمیشہ تاجروں اور صنتعکاروں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی ہے جس کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو تاجر اور صنعتکار دوست پالیسیاں بنانی ہونگی تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آسکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب سرکی نے کہا کہ پیاف فاؤنڈر الائنس کے 14سال کی کامیابی تاجروں کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے تاجروں کے دل پیاف فاؤنڈر الائنس کے ساتھ دھڑکتے ہیں تاجر برادری کو بخوبی احساس ہے کہ انکے مسائل کو حل کروانے کی اہلیت صرف اور صرف پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں میں ہے اس لیے تاجر پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار رکروائیں گے۔

مزید : کامرس