آزاد گروپ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کرے گا

آزاد گروپ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبرمیں آزاد گروپ کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر احسن وارث اور قائم مقام چےئر مین میاں طارق صدیق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزاد گروپ لاہور چیمبر کے الیکشن میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اندر دراڑیں ڈالنے والے ناکامی سے دوچار ہوں گے۔ لاہور چیمبر میں تمام اپوزیشن گروپ مل کر مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر احسن وارث اور میاں طارق صدیق نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر میں مورثی سیاست کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا جائیگا۔ آزاد گروپ پچھلے دس سال سے جدوجہد کر رہا ہے اور پاکستان کی تجارت اور صنعت کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آزاد گروپ کے جنرل سیکریٹری محمد یاسین نے کہاکہ حکمران اتحاد اپوزیشن گروپس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے،اسی طرح ان سے ہاتھ ملانے والے بھی موقع پرست لوگ ہیں اقتدار کی خاطر اس اتحاد کی گود میں جا گرے ہیں جن کے خلاف چند سال پہلے انہوں نے جدوجہد شروع کی تھی اور چیمبر فار آل کا نعرہ لگایا تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ لاہور چیمبر کا الیکشن جیت کر کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -