خطے کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں،یورپین سنٹرل بینک

خطے کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں،یورپین سنٹرل بینک

فرینکفرٹ( آن لائن )یورپین سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ خطے کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں جس کیلئے مخلصانہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے۔بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن ویس مارش نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ بلاک کی اقتصادی بحالی کی صورتحال اطمینان بخش نہیں اس مستحکم کرنے کی ضرورت ہے

بالخصوص ملکوں اور یورپی یونین کے سیاسی اداروں میں اعتماد کی سطح مطلوبہ معیار پر نہیں پہنچ سکی جو کہ باعث افسوس ہے۔۔#

مزید : کامرس