ترناب میں 2.5 ارب روپے کی لاگت سے ایکسپو سینٹر قائم کیا جائے گا

ترناب میں 2.5 ارب روپے کی لاگت سے ایکسپو سینٹر قائم کیا جائے گا

اسلام آباد (اے پی پی)خیبر پختونخوا میں ترناب کے مقام پر 2.5 ارب روپے کی لاگت سے ایکسپو سینٹر قائم کیا جائے گا جس سے صوبہ میں زرعی کی مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ خیبر پختونخوا اکنامک زونز اتھارٹی ڈویلپمینٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ( کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر محسن ایم سید نے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر جلوزئی، راشکائی اور رسالپور کے مخصوص اقتصادی زونز کے قریب ہونے سے صوبہ میں زرعی مصنوعات کی پیداوار اور برآمدات کے بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر وفاقی حکومت کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مکمل کیا جائے گا جس سے شہد، پھلوں، بیجوں اور مقامی طور پر تیار کردہ زرعی ادویات کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی۔

مزید : کامرس