کے ایس ای 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی ( آن لائن ) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز ہی انتہائی مایوس کن رہا اور سٹاک مارکیٹ پورا دن ہی تنزلی کا سفر کرتی رہی جس کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہونے والی کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 278 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 8 کروڑ 20 لاکھ 87 ہزار 700 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6 ارب 21 کروڑ 86 لاکھ 6 ہزار 495 روپے رہی۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 391 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 154 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 220 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

#/s#

مزید : کامرس