بغاوت کے کرداروں کو کٹہرے میں لانے میں ترکی کی مدد کریں گے،امریکی صدر

بغاوت کے کرداروں کو کٹہرے میں لانے میں ترکی کی مدد کریں گے،امریکی صدر

ہانگ زو(این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما نے یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک وسط جولائی میں ترکی میں منتخب حکومت اور صدر ایردوآن کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے انقرہ کی مدد کریں گے۔ ’ہم ترکی کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تیار کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں انقرہ کی مدد کی جائے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہانگ زو میں ترک صدر طیب ایردوآن کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ’ہم ترکی کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تیار کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں انقرہ کی مدد کی جائے گی۔

مزید : عالمی منظر