پاکستانی بہادر فوج نے 6ستمبر کو جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کا دفاع کیا :عہدیداران پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن

پاکستانی بہادر فوج نے 6ستمبر کو جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کا دفاع کیا ...
پاکستانی بہادر فوج نے 6ستمبر کو جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کا دفاع کیا :عہدیداران پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن

  

جوہانسبرگ(موبائل فورم،فہیم شبیر سے)6ستمبر کوپاکستان کی بہادر فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کا دفاع کیا،ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھول نہیں سکتے،بھارت کو 6ستمبر1965کا سبق نہیں بھولنا چاہئے،دشمنوں کو جواب دینا پاک فوج بہت اچھی طرح جانتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ اخلاق احمد سیفی ،چئیرمین نور حسین،صدر چودھری نشاط احمد،سینئر نائب صدر شیخ عتیق احمد،جنرل سیکرٹری رستم بٹ،فنانس سیکرٹری ملک عامر سجاد،نائب صدر خالد سلہریا،نائب صدر چودھری خضر حیات،انفارمیشن سیکرٹری ساجد محمود،کوآرڈی نیٹر عادل اسلام،سینئر ممبر رانا سلیم خان،سینئر ممبر سعید پہلوان نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ دشمن لاہور فتح کرنا چاہتا تھا لیکن اسے منہ کی کھانا پڑی،اور آج تک اپنے زخم چاٹتا پھر رہا ہے،قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ، آزادی کے بعد قوم کو بہت سے چیلنجز اور نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا، آج کے دن کا تقاضا ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور خوشحالی میں حصہ ڈالنے والوں اور ا س کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وملت کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔جب ہماری مسلح افواج اور قوم نے یکجہتی ،صبر و استقامت اور جرات و بہادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔ قومی جذبے اور نظم و ضبط کے وہ روشن لمحات ہمارا اثاثہ ہیں جو ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں میں بھی جوش و خروش کی نئی روح پھونکتے رہیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک پاکستان ہمارے اسلاف کے خون سے رقم ہے، جنہوں نے آزادی کے حصول کے لئے ہرظلم اور جبر کو برداشت کیا۔ بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ، قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، قومی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ، دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت نے بھی مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے ، بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک سے برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ میں جرات، شجاعت اوربہادری کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں کہ تاریخ عالم اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے۔

مزید : عالمی منظر