کینیڈامیں ہیلی کاپٹربجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ،دو افراد ہلاک

کینیڈامیں ہیلی کاپٹربجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ،دو افراد ہلاک

ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا میں ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ ہیلی کاپٹر کے روٹ سے باہر ہوجانے کے باعث ہوسکتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے نیو برنزویک کے شہرکیمپ بیلٹن میں ایک ہیلی کاپٹر بجلی کے کھمبوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے روٹ سے باہر ہوجانے کے باعث ہوسکتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر