نرطانیہ کے ساتھ تعلاقات کو دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں :روس

نرطانیہ کے ساتھ تعلاقات کو دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں :روس

ماسکو(این این آئی)روس کے صدر پوٹن نے کہاہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کے ترجمان نے بتایا کہ چین کے شہر ہانزوا میں جاری جی 20 سمٹ میں روس کے صدر پوٹن اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی ۔پیسکودمیتری کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے واضح اشارہ دیا کہ روس، برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مثبت انداز میں لے کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر