چین :پانڈا کے معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

چین :پانڈا کے معدوم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

بیجنگ( آن لائن ) چین میں پانڈا کی نسل کے تحفظ کیلئے دہائیوں سے جاری کام کے باعث اب پانڈا کی نسل معدوم ہونے کے خطرے کا شکار جانوروں کی فہرست سے نکل آئی ہے۔چینی حکام کے مطابق سب سے زیادہ چاہے جانے والے اس جانور کی آبادی میں اضافے کے باعث پانڈا کے ناپید ہونے کا امکان تو اب نہیں رہا لیکن یہ اب بھی خطرے کا شکار ضرور ہے۔اس تبدیلی کا اعلان انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی فہرست کی تازہ فہرست کی تیاری کے دوران کیا گیا۔پانڈا چین کا قومی جانور ہے اور اس کی ختم ہوتی تعداد کو برسوں سے جاری کوششوں کے تحت بڑھایا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت بالغ پانڈا کی تعداد 1864 ہو گئی ہے۔ابھی ننھے پانڈا بچوں کی اصل تعداد تو معلوم نہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق انھیں ملا کر چین میں اس وقت کل 2060 پانڈا ہیں۔

مزید : عالمی منظر