نیویارک :بنگلہ دیشی خاتون کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار

نیویارک :بنگلہ دیشی خاتون کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار

نیویارک( آن لائن ) نیویارک کے علاقے جمیکا (کوئینز) میں 60 سالہ بنگلہ دیشی خاتون کے قتل کے الزام میں ایک شخصگالویز میرین کو گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزم پر قتل ، رہزنی اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ گرفتار نوجوان کی قومیت اور نسلی وابستگی نہیں بتائی گئی نہ پولیس نے اس حوالے سے کوئی اور تفصیل بتائی ہے۔ اب تک قتل کے محرکات بھی نہیں بتائے گئے تاہم خیال کیا جاتا ہے مبینہ قاتل سپینش امریکن ہے اور اس نے یہ اقدام نفرت کی بنیاد پر کیا ہوگا۔ امریکہ کی بڑی مسلم تنظیموں جن میں کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نمایاں ہے ، نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ کارروائی کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تحت کی جائے ، تاہم پولیس نے اب تک ایسا کوئی عندیہ نہیں دیا کہ وہ اس واقعہ کی ہیٹ کرائم کے طور سے تفتیش کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ نجمہ خانم کو بدھ کی رات لگ بھگ سوا نو بجے کے قریب 160 اور نارمل سٹریٹ کے قریب چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

جبکہ ان کے 74 سالہ شوہر ان سے کچھ فاصلے پر چل رہے تھے۔ پیرانہ سالی کی وجہ سے وہ ملزم کو صحیح سے نہ دیکھ پائے۔ یاد رہے کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف خطاب اور نکتہ نظر کے سبب امریکہ کے طول وعرض میں مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے ، صرف کوئینز میں تین ہفتوں کے دوران قتل کی یہ تیسری واردات ہے ۔

مزید : عالمی منظر