آسٹریلیا: 19 سالہ نوجوان کو دس برس قید کی سزا

آسٹریلیا: 19 سالہ نوجوان کو دس برس قید کی سزا

میلبورن(آن لائن)آسٹریلیا میں ایک 19 سالہ نوجوان کو ایک پولیس افسر کو کچلنے اور پھر اس کا سر قلم کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی ،میلبورن میں سیودت رمضان بیسم کا ارادہ تھا کہ وہ اپریل میں اینزیک ڈے کی تقریبات کے دوران یہ حملہ کرتے۔ یہ دن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی جنگِ عظیم میں شرکت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔بیسم نے اپنے اس منصوبے کے بارے میں برطانیہ میں ایک دوسرے نوجوان سے بات کی تھی جسے اس سال کے آغاز میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بلیک برن کے تعلق رکھنے والے اس 15 سالہ نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم وہ برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں مجرم قرار دیا جانا والے سب سے کم عمر فرد ہے۔انھیں دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں پانچ برس تک قید کاٹنا ہوگی اس کے بعد اگر یہ طے پایا کہ وہ اب مزید خطرناک نہںی رہے تو انھیں رہا کیا جائے گا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ان دونوں نوجونوں نے آپس میں مذاقاً یہ بھی کہا کہ کینگروز کے جسم میں بنی تھیلی میں دھماکہ خیز مواد ڈال کر اسے پولیس افسروں کی جانب بھگایا جائے۔

مزید : عالمی منظر