جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی مزید امن فوج کی تعیناتی

جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی مزید امن فوج کی تعیناتی

خرطوم( آن لائن )جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے تین دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے چار ہزار امن فوجیوں کی ملک میں تعیناتی قبول کر لی ہے۔ اس سے قبل جوبا میں حکام امن مشن کی تعیناتی کی مخالفت کرتے رہے تھے، جس کے جواب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ یہاں ساڑھے تیرہ ہزار امن فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔ جنوبی سوڈان میں سن دو ہزار تیرہ سے جاری خانہ جنگی اور صدر سلوا کیر اور ان کے نائب رائیک مچار کے درمیان محاز آرائی کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور بیس لاکھ سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر