ہانگ کانگ : گھریلو ملازمین کا بلندو بالا کھڑکیوں کی صفائی پر پابندی کا مطالبہ

ہانگ کانگ : گھریلو ملازمین کا بلندو بالا کھڑکیوں کی صفائی پر پابندی کا مطالبہ

ہانگ کانگ (آن لائن) ہانگ کانگ میں گھروں میں کام کرنے والی ملازمین بلندوبالا عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے صاف کرنے کے حوالے سے پابندی عائد اورتنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے سٹرکوں پر نکل آئیں حالیہ مہینوں میں ہلاک ہونے والے متعدد ملازمین کی ہلاکتوں کے بعد یہ مظاہرہ کیا گیا ہے علاو ازیں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کام کرنے کے اوقات مقرر کیے جائیں اور انھیں رہنے کے لیے بہتر جگہ فراہم کی جائے۔ایشیا کے تارکینِ وطن کے رابطے کی تنظیم کے ترجمان ایمان ویلانیوا نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ ’ ہم پرامید ہیں کہ ہمارے مطالبات کو مانا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ان مطالبات کو مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہوسکتی۔

رواں ماہ کے آغاز میں فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک 35 سالہ ملازمہ اپنے مالک کے فلیٹ کی کھڑکی سے اس وقت نیچے گر کر ہلاک ہو گئی تھی جب وہ کھڑکیاں صاف کر رہی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق گھروں میں کام کرنے والی تین ملازمائیں بھی رواں برس ہی یا تو کسی حادثے کا شکار ہوئیں یا انھوں نے خودکشی کر لی ۔

مزید : عالمی منظر