ایام حج میں فون کالز کی تعداد 66 ملین سے تجاوز کرگئی

ایام حج میں فون کالز کی تعداد 66 ملین سے تجاوز کرگئی

ریاض (اے پی پی) ایام حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فون کالز کی تعداد 66ملین سے تجاوز کر جاتی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹیلی کمیو نیکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم ذی الحج سے 15ذی الحج تک حج سے متعلق فون کالز کی تعداد میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار میں وا ضح کیا گیا کہ گزشتہ برس 66ملین 6لاکھ فون کالز کی گئیں ۔جدید تکنیکی اعدادوشمار سے واضح ہوتا ہے کہ پچھلے سال حج کے دنوں میں پیغامات کے زریعے 4ہزار ٹیٹرا بائیٹ ڈیٹا منتقل کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر