یمن، باغیوں کے حملوں میں حکومت نواز 15 فوجی ہلاک

یمن، باغیوں کے حملوں میں حکومت نواز 15 فوجی ہلاک

صنعاء (این این آئی)یمن کے شمالی حصے اور عدن میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ حکومت نواز فوجی مارے گئے، شیعہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے شمالی صوبے حجا کی بندرگاہ ’میدی‘ کا کنٹرول اتحادیوں سے واپس لینے کے لیے حملے کیے ، دریں اثنا سعودی قیادت میں اتحادی جنگی جہازوں نے ایران کے حمایت یافتہ باغیوں کی علاقے میں پیش قدمی روکنے کے لیے پندرہ فضائی حملے کیے،غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق یمن میں عسکری اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے شمالی حصے اور عدن میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ حکومت نواز فوجی مارے گئے۔

فوجی ذرائع کا کہناتھا کہ شیعہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے شمالی صوبے حجا کی بندرگاہ ’میدی‘ کا کنٹرول اتحادیوں سے واپس لینے کے لیے حملے کیے ۔ دریں اثنا سعودی قیادت میں اتحادی جنگی جہازوں نے ایران کے حمایت یافتہ باغیوں کی علاقے میں پیش قدمی روکنے کے لیے پندرہ فضائی حملے کیے۔ سعودی عرب کے زیرقیادت فوجی اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز مارچ 2015میں کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر