احمد شہزاد ان فٹ ،ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

احمد شہزاد ان فٹ ،ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ڈسپلن کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اوپنر احمد شہزاد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں اور قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

میدیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد شہزاد نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد میں دلبرداشتہ تھا اور ٹورنامنٹ میں مزید شرکت کرنے کے بجائے لاہور آگیا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں کیربین لیگ کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی تھی۔پنڈی میں بیٹنگ کے دوران اسٹروک کھیلتے وقت کمر میں تکلیف محسوس کررہا تھا۔پی سی بی کے ڈاکٹر ریاض کی ہدایت کے مطابق قومی اکیڈمی میں فزیو تھراپی،سوئمنگ اور آئس باتھ کے ذریعے فٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔سلیکٹرز نے جو ٹیم منتخب کی ہے اس کا احترام کرتا ہوں اور میں ٹیم چھوڑ کر لاہور نہیں گیا۔احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز کیلئے مکمل فٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی