پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچز،میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچز،میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری

مانچسٹر (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز میں جیت کے حوالے سے انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین 2006سے لے کر 2015تک 13ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی حاصل کی اور انگلینڈ کی ٹیم نے 9میچز میں فتح حاصل کی اور ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔انگلینڈ کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین اب تک چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے ایک میں پاکستان کی ٹیم نے فتح حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز میں کامیاب رہی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی