پولیس یونیفارم پہن کر لوٹنے والا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد ، نوسر بازوں نے بیوپاری کو لوٹ لیا

پولیس یونیفارم پہن کر لوٹنے والا ملزم گرفتار اسلحہ برآمد ، نوسر بازوں نے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) عید قربان نزدیک آتے ہی شہر میں نوسرباز پولیس کی وردیاں پہن کر وارداتیں کرنے لگے۔نواں کوٹ پولیس نے پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے ملزم لطیف کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔دوسری جا نب شاہ پو ر کا نجرا ں میں بیو پا ر ی دو نو سر با زوں کے ہا تھوں لٹ گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق پولیس کی وردیاں پہن کروارداتیں کرنے والے نوسرباز گروہ نے شہر میں اُدھم چا دیا۔نواں کوٹ پولیس نے پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے جعلی کانسٹیبل لطیف مسیح کو گرفتار کر لیا۔ملزم لطیف مسیح اپنے ساتھی ارشد کے ہمراہ ناکہ لگا کر سادہ لوح شہریوں اور مویشی فروخت کرنے والوں کو روکتا اوراسلحہ کے زور پر انکی جیبوں کا صفایا کر کے فرار ہو جاتا۔ نواں کوٹ پولیس نے ملزم لطیف کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا اوراس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جا نب شاہ پو ر کا نجرا ں کے قر یب نو سر بازوں نے جانور فروخت کر نے والے بزرگ بیوپاری اسلم کو چار بکروں کے عوض پرائز بانڈ دئے اور بکر ے لیکر فرار ہو گئے۔بیوپاری نے شک گزرنے پر دکاندار کو جب پرائز بانڈ دکھائے تو وہ جعلی نکلے۔ واردات کے انکشاف پر بیوپاری اسلم بے ہو ش ہو گیا جسکومقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہا ں ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد فا ر غ کردیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -