وارڈن نے شناختی کارڈ نہ ہونے پر موبائل فون رکھ لیا

وارڈن نے شناختی کارڈ نہ ہونے پر موبائل فون رکھ لیا

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )اچھرہ کے علاقہ فیروز پور روڈ میں ٹریفک وارڈن نے غریب رکشہ ڈرائیور کا2 سو روپے کے چالان کے بدلے35 سو روپے مالیت کا موبائل لیتے ہو ئے چالان کی پر چی تھما دی ۔ بتا یا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر ٹریفک وارڈن طارق اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب سواریوں سے بھراایک رکشہ وہاں آ گیا ۔ وارڈن نے چالان کر نے کے لئے شنا ختی کارڈمانگالیکن ڈرائیور کے پاس شناختی کارڈ نہ تھا۔ وارڈن رکشہ بند کر نے لگا تو رکشہ میں موجود نعمان کہا میری فیملی ہے آ پ موبائل فون رکھ لیں۔

مزید : علاقائی