مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ، دو افراد زخمی ہوگئے

مختلف ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق ، دو افراد زخمی ہوگئے

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لاہور میں دو مختلف ٹریفک حادثات کے دوران ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ،پو لیس نے لا شیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبزہ زار کے علاقے میں اینٹوں سے لدی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اٹھارہ سالہ وقاص مسیح موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے نعش کو ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ۔لواحقین کی جانب سے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثنا اقبال ٹاؤن میں تیز رفتار دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن بھیکے وال موڑ کے قریب دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک کار الٹ گئی۔گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی