منشیات فروش سے رشوت لے کر فرار کرانے والے دو کانسٹیبل گرفتار

منشیات فروش سے رشوت لے کر فرار کرانے والے دو کانسٹیبل گرفتار

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم سے رشوت لے کر فرار کرانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ہربنس پورہ کے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ایس پی کینٹ عبادت نثار کو باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی کینٹ عبادت نثار کو فوری طورپر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کروا کر ان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا حکم دے دیا اور 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔جس پر ایس پی کینٹ عبادت نثار نے دونوں اہلکاروں کانسٹیبل ندیم اور کانسٹیبل نصراللہ کو گرفتار کروا کرباقاعدہ انکوائری شروع کردی۔

مزید : علاقائی