اسلام پورہ، اسکول کامالک فیسیں لینے کے بعد سکول کو تالے لگا کر فرار

اسلام پورہ، اسکول کامالک فیسیں لینے کے بعد سکول کو تالے لگا کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اسلام پورہ کے علاقہ میں ایک نجی اسکول کامالک فیسیں لینے کے بعد سکول کو تالے لگا فرار ، ننھے طالب علم بستے اٹھائے والدین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے،پولیس نے تفتیش شروع کر تے ہوئے سکول مالک کی تلاش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ میں ذیشان حیدراوراس کے بھائی ریحان حیدر نے ایک سال قبل نجی اسکول کھولا۔چندروزپہلے بچوں کواسکول کی مرمت کاکہہ کر چھٹیاں دے دی گئیں۔چھٹیوں کے بعد گزشہ روزصبح بچے جب والدین کے ہمراہ سکول پہنچے تووہاں تالا لگاہواتھا۔والدین اور بچوں نے سکول کے سامنے احتجاج کیا۔
جبکہ بعد میں والدین اوربچے بیگ اٹھائے تھانہ اسلامپورہ پہنچ گئے۔والدین نے الزام عائدکیاہے کہ سکول مالک نے ان سے فیسیں بٹورکر سکول بند کردیاہے لہذا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ سکول مالکان کی تلاش جاری ہے ، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -