پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے 1500 جوان مقرر
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) سی سی پی او لا ہور کپیٹن (ر)امین وینس کی ہد ایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا، ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے پندرہ سو جوان مہم میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
پولیو کی ٹیموں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد سے ان کو سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جس کے تحت ہر پولیو ٹیم کو حفاظت کیلئے دو سے تین اہلکار فراہم کیے جاتے ہیں ۔