این اے 162 میں انتخابی جلسہ حمزہ شہباز شریف کو شو کاز نوٹس

این اے 162 میں انتخابی جلسہ حمزہ شہباز شریف کو شو کاز نوٹس

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) ضمنی انتخاب این اے 162 کے سلسلہ میں انتخابی جلسے سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرنے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی طرف سے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو شو کاز نوٹس جاری۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و ریٹرنگ آفیسر حلقہ ااین اے 162 رانا عبدالغفار نے حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے ضمنی الیکشن کے دوران گزشتہ روز 5 ستمبر کو چیچہ وطنی میں حلقہ این اے 162 کے ضمنی انتخاب کی کمپین میں حصہ لیتے ہوئے جلسہ عام اور صحافیوں سے خطاب کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید : صفحہ اول