آرمی چیف حکمرانوں کا بھی آپریشن کلین اپ کر یں، شیخ رشید

آرمی چیف حکمرانوں کا بھی آپریشن کلین اپ کر یں، شیخ رشید

اسلام آباد (خصو صی رپورٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا آپریشن کلین اپ کیا جائے۔ مجھ پر حملہ ہوا تو شریف برادران کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا گیا تو اسمبلی ایک دن بھی نہیں چلے گی۔ اگر کسی میں ہمت ہے تو ان دونوں کو نااہل قرار دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کل بھی ڈی سی نے جان سے خطرے کا نوٹس دیا ہے اگر اس بار مجھ پر حملہ ہوا تو شریف برادران پر ایف آئی آر کاٹی جائے۔ شیخ رشید نے کہا آرمی چیف راحیل شریف جرنیلوں کو نکال سکتے ہیں تو حکمرانوں کے لیے بھی آپریشن کلین اپ ہونا چاہیے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول