ریلوے کا 10ستمبر سے 8عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے کا 10ستمبر سے 8عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عید قربان پر اضافی رش کے پیش نظر 10ستمبر 2016سے 8عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلی اسپیشل ٹرین 10ستمبر کو کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے دن 11بجے روانہ ہوکر نواب شاہ ۔ ملتان کینٹ۔ فیصل آباد۔ سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے دن 12بجے روانہ ہوکر سکھر ۔ملتان اور لاہور کینٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 7بجکر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسر ی ٹرین 11ستمبر کو کراچی کینٹ سے دن 11بجے روانہ ہوکر براستہ روہڑی خانیوال۔ فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز لاہور پہنچے گی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 12ستمبر کو راولپنڈی سے صبح 10بجے روانہ ہوکر سہ پہر 3بجکر 10منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ پانچویں ٹرین لاہور سے شام 7بجکر 30منٹ پر راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی اور رات 12بجکر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی ۔ جبکہ چھٹی اسپیشل ٹرین واپسی کے لیے 17ستمبر کو پشاور کینٹ سے دن 11بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ساتویں ٹرین راولپنڈی سے دن 11بجے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور اسی طرح آٹھویں عید اسپیشل ٹرین لاہورسے رات 8بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی ۔

مزید : صفحہ اول