ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے ، عالمی برادری لشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لے :نواز شریف

ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے ، عالمی برادری لشمیریوں پر مظالم کا سختی سے ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں پر مظالم کا سختی سے نوٹس لے۔ اس ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کیا کشمیر کے معصوم شہریوں کی آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل درد انسانیت سے خالی ہیں؟۔ ایسے واقعات سے کشمیری معصوم شہری بینائی سے محروم ہو رہے ہیں۔ یہ صریحا ظلم ہے بلکہ ظلم کا آخری درجہ ہے بین الاقوامی برادری سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ ان مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ اس ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 ء تک گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے وافر بجلی میسر ہو گی ۔ ایل این جی منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی ۔ پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات ہوئی اس موقع پر وزیر پٹرولیم نے کہا کہ آئندہ سال گدو اور نندی پور بجلی گھروں کو گیس کی فراہمی کے لئے انتظامات مکمل ہیں گیس کی تقسیم و ترسیل کے نظام کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے سوئی سدرن اور نادرن اپگریڈیشن میں سرمایہ کاری کر رہی ہے کمپینیوں نے مختلف مقامات پر تیل و گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں تیل و گیس کی دریافت حکومت کی پالیسیوں کے باعث ممکن ہوئی انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینلز کے قیام اور گیس پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ تمام ایل این جی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کئے جائیں ۔ ایل این جی کے منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی ۔

مزید : صفحہ اول