سپیکر کا کردار متنازعہ ہوگیا، نواز شریف کیخلاف ریفرنس میں اتنا کچھ ہے کہ وہ دس بار نا اہل ہو سکتے ہیں،اعتزازاحسن

سپیکر کا کردار متنازعہ ہوگیا، نواز شریف کیخلاف ریفرنس میں اتنا کچھ ہے کہ وہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکرایاز صادق کا کردار متنازعہ ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق سینٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ شیخ رشید کی جانب سے دائر ہونے والے نواز شریف کیخلاف ریفرنس میں اتنا کچھ ہے کہ ان کی دس بار نا اہلی ہو سکتی ہے۔سپیکر نے ایک بار پھر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ میرا خیال ہے کہ عید کے بعد سیاسی میدان کافی گرم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دو ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کر دیا ہے

مزید : صفحہ اول