مراد علی شاہ کی ارفع کریم ٹاور آمد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کرتے ہوئے بجلی چلی گئی

مراد علی شاہ کی ارفع کریم ٹاور آمد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کرتے ...

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ارفع کریم ٹاور آمد کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لائٹ چلی گئی۔وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے ارفع کریم ٹاور کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے چیئرمین پی بی آئی ٹی ڈاکٹرعمر سیف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلٰی سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے لیکن اس دوران ارفع کریم ٹاور کی بجلی چلی گئی۔بجلی جانے سے وقتی طور پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن کچھ ہی دیر بعد جنریٹرز چلا کر بجلی دوبارہ بحال کر دی گئی۔

مزید : صفحہ اول