آٹے کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر)فلور ملز مالکان کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں آٹا تھیلا کی قیمت میں 20روپے کا اضافہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے پنجاب بھر میں سپلائی کیا جانے والا بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا 20روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد آٹا تھیلا کی قیمت 720روپے سے بڑھ کر 740روپے ہو گئی ہے ۔