پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد/ پشاور ( اے این این ) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے ٗ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ٗ لوگوں میں خوف و ہراس ٗ پشاور میں زلزلے کے خوف سے بھگڈر مچنے سے مدرسے میں زیر تعلیم 57طلبا زخمی ٗہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا میں سوات، بٹگرام، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب پشاور میں زلزلے کے خوف سے بھگڈر مچنے سے مدرسے میں زیر تعلیم 57 طلبا زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( پی ڈی ایم اے )کے مطابق بٹ گرام میں واقع دینی مدرسے کی تیسری منزل پر زیر تعلیم بچے زلزلے کے باعث عمارت ہلنے کی وجہ سے خوف کا شکار ہوگئے اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 57 بچے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ باقی تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

زلزے کے جھٹکے

مزید : صفحہ اول