ساندہ میں جیولر کی دکان سے 5کلو سونا اور 27لاکھ روپے کی نقدی چوری

ساندہ میں جیولر کی دکان سے 5کلو سونا اور 27لاکھ روپے کی نقدی چوری

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - تفصیلا ت کے مطا بق سا ند ہ کے علا قہ چا ند نی چو ک میں چو ر جیو لر ز کی دکا ن میں نقب لگا کر تقر یبا اڑھا ئی کر وڑ ما لیت کا 5کلو سو نا اور27لا کھ رو پے نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔گز شتہ روز جیو لر تنو یر ملا ز مین کیسا تھ صا دق جیو لر ز کی دوکا ن بند کر کے گھر چلا گیا گز شتہ رات گئے چو روں نے نقب لگا کر اڑھا ئی کر وڑ ما لیت کا 5کلو سو نا اور27لا کھ رو پے نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔سی سی پی او لا ہور کیپٹن (ر)امین وینس نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہو ئے مقا می پو لیس کو دو روز کے اند ر اند ر ملز موں کو گر فتا ر کرنے کی ہد ایت کی ہے ، چو ہنگ کے علا قہ میں شہبا ز ڈوگر کے گھر سے ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علا قہ میں آ صف شبیر کے گھر سے دو ڈاکو ؤ ں نے ان کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ کی نقذ ی اور مو با ئل فو ن ،مسلم ٹاؤن میں حا رث سے 75ہزار،اسلا م پو رہ میں جمیل سے 50ہزار،نواں کوٹ میں نعمان سے 30ہزار،سبزہ زار میں سمیر سے 65ہزار،مصطفی ٹا ؤ ن میں حمز ہ سے 35ہزار،نواب ٹاؤن میں واصف سے 48ہزار،نشتر کالونی میں عثمان اورفیکٹری ایریا میں امانت سے 55ہز ار اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیاگیا جبکہ شالیمار میں شہباز،ٹاؤن شپ میں وقاص،غازی آباد میں حسنین کی گاڑیاں اور اسلام پو رہ میں عمران،شاہدرہ میں حسن،لوئرمال میں نعمان،نیو انارکلی میں سہیل ،سندر میں مجید،جوہرٹاؤن میں وقار،ساندہ میں ریحان،نواں کوٹ میں طارق،مغل پو رہ میں امانت اور نیو انارکلی میں سر ور کی مو ٹرسائیکل چوری کر لیں گئیں-

مزید : صفحہ اول