میٹروروٹ سے ملانے کیلئے فیڈربسوں کے گیارہ روٹ منظور ، اربن بس ویگنوں اور رکشوں پر پابندی سے بے روزگاری کے خطرات

میٹروروٹ سے ملانے کیلئے فیڈربسوں کے گیارہ روٹ منظور ، اربن بس ویگنوں اور ...

 ملتان( سعید مکول سے)ملتان کے مختلف علاقوں کو میٹرو روٹ سے ملانے کیلئے فیڈر بسوں کے 68.53کلومیٹر پر مشتمل گیار(بقیہ نمبر22صفحہ5پر )

ہ روٹوں کی منظوری دیدی گئی ۔تفصیل کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبہ تکمیل کے آ خری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے ملتان کے شہری ومضافاتی علاقوں کو میٹرو بس روٹ سے جوڑنے کیلئے 68.53کلومیٹر پر مشتمل گیارہ روٹ تشکیل دیئے گئے ہیں جن پر 100فیڈر بسیں چلائی جائیں گی جن کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے ۔جن روٹوں پر فیڈر بسیں چلانے کی منظوری دی گئی ہے ان میں 7.78کلومیٹر پر مشتمل پہلارورٹ چوک کمہاراں والا سے ڈیرہ اڈابراستہ چونگی نمبر 9گھنٹہ گھر ہوگا جس پر 12فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔6.18کلومیٹر پر مشتمل دوسرا روٹ کینال سے فش مارکیٹ براستہ سورج میانی روڈ اور گھنٹہ گھر جس پر 6فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔7.72کلومیٹر پر مشتمل تیسرا روٹ کھاد فیکٹری سے گھنٹہ گھر براستی چوک کمہاراں والا ہوگا جس پر 12فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔11.64کلومیٹر پر مشتمل چوتھا روٹ چوک ناگ شاہ سے وہاڑی چوک براستی بہاولپور چوک ہوگا جس پر 9فیڈ ربسیں چلائی جائیں گی ۔3.93کلومیٹر پر مشتمل پانچواں روٹ کینال برج تا چوک کمہاراں والا براستہ پیراں غائب روڈ ہوگا جس پ 7فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔4.13کلومیٹر پر مشتمل چھٹاروٹ خونی برج سے فاطمہ جناح ٹاؤن براستہ چونگی نمبر 14،وہاڑی چوک ہوگا جس پر 8فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔4.52کلومیٹر پر مشتمل ساتواں روٹ دنیاپور روڈ سے ممتاز آباد براستہ اللہ وسایا چوک پیپلز کا لونی ہوگا جس پر 8فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔4.58کلومیٹر پر مشتمل آٹھواں روٹ محلہ وزیراں آباد بستی شورکوٹ سے بی سی جی چوک براستہ سدرن بائی پاس ہوگا جس پر بھی 8فیڈر بسیں چلائی جائیں گی 5.72کلومیٹر پر مشتمل نواں روٹ ریلوے اسٹیشن سے چونگی نمبر 9براستہ ایس پی چوک ،چونگی نمبر 8ہوگا جس پر 10فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔6.34کلومیٹر پر مشتمل دسواں روٹ فیض عام چوک سے قاسم بیلہ براستہ نواب پور روڈ چونگی نمبر 7,8ہوگا جس پر 10فیڈر بسیں چلائی جائیں گی جبکہ 6کلومیٹر پر مشتمل گیارہواں روٹ بی سی جی چوک سے ڈیرہ اڈا براستہ چوک شاہ عباس ڈبل پھاٹک ہوگا جس پر بھی 10فیڈر بسیں چلائی جائیں گی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میٹروبس منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے مذکورہ روٹوں پر سٹی سرو بسوں اور ویگنوں سمیت 6سیٹر رکشہ پر مرحلہ وار پابندی لگائی جائے گی اور مذکورہ روٹوں پر دیگر پرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پر مٹ منسوخ کردیئے جائیں گے جس کے پر ان روٹوں چلنے والی بسیں ،ویگنیں بند ہونے سے سینکڑوں خاندان بے روز گار ہوجائیں گے ۔میٹرو بس اور فیڈر روٹوں کو ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کنڑول کرے گی ۔

گیارہ روٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر