پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام شہدائے 6 ستمبر کی یادمیں شمعیں روشن

پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام شہدائے 6 ستمبر کی یادمیں شمعیں روشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصو صی)پیپلز لائیرز فورم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام 6 ستمبر کی قربانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سہ پہر ڈسٹرکٹ بار میں تقریب منعقد کی گئی جس میں شمعیں روشن کی گئیں۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبربیگ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے(بقیہ نمبر2صفحہ5پر )
ہردور میں پاک فوج کو منظم کیا ہے اور 6 ستمبر سے لے کر آپریشن ضرب عضب تک پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔لائیرزفورم جنوبی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ غیاث الحق نے کہا کہ جنگ ستمبر میں عظیم کامیابی پاک فوج کی مرہون منت ہے اور آج بھی پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنالہودے کر کامیابیوں کی شمع روشن کئے ہوئے ہے اس موقع پر طارق خان ،عاصم پرویز نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔