عورت کو قتل اور مرد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4ملزموں کی درخواست ضمانت خارج

عورت کو قتل اور مرد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4ملزموں کی درخواست ضمانت ...

ملتان(خبر نگار خصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویژن بنچ نے اغواء کارہونے کے شبہ میں تشدد کرکے عورت کو قتل اور مرد کو زخمی (بقیہ نمبر3صفحہ5پر )

کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل بنچ نے قرار دیا کہ مذکورہ مقدمہ میں تشدد سے زخمی عورت ہسپتال جاکر دم توڑ گئی جو ملزمو ں کی بے رحمی کا ثبوت ہے اور ملزم مقدمہ میں نامزد ہیں اس لئے ضمانت کا حق نہیں رکھتے ہیں۔فاضل عدالت میں ملزموں جام امیر،غلام عباس،اللہ دتہ اور محمد شیعب نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی کہ پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق 9 اگست کو علاقہ کے سینکڑوں لوگوں نے وہاں پھرنے والے ایک نامعلوم عورت اور مرد کو اغواء کار سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے عورت کو نیم برہنہ حالت میں تحویل میں لیا جوبعد ازاں جاں بحق ہوگئی جبکہ مرد کوتشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ پھانسی دینے کی کوشش کی جس پر 22 نامزد اور 200 نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں درخواست گذاران کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ وہ بے گناہ ہیں اس لئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ملزموں کے وکلاء سردار محبوب علی ،خواجہ قیصر بٹ ،ندیم تارڑ اورچوہدری شاکر علی نے دلائل دئیے کہ مقدمہ میں ملزموں کے کردار کا کوئی تعین نہیں کیا گیاہے

مزید : ملتان صفحہ آخر