اکابرین اہلسنت نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوانے کیلئے قربانیاں دیں، مظہر سعید کاظمی

اکابرین اہلسنت نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوانے کیلئے قربانیاں دیں، مظہر ...

ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کا ظمی نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوانے کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں اور صعوبتیں جھیلیں لیکن اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے کچھ سیاسی عناصر قادیانیوں کی حمایت کر رہے ہیں اور (بقیہ نمبر4صفحہ5پر )

قادیانی بڑے بڑے کلیدی عہدوں پر فائز ہیں جو اسلام و پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں حکومت فوری طور پر انہیں نہ صرف کلیدی عہدوں سے ہٹائے بلکہ ان کی حمایت کرنے والوں کا بھی محاسبہ کیاجائے اور نظام مصطفیؐ کا نفاذ عمل میں لایا جائے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ہمارے اکابرین نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کے لئے راہ دکھائی اور انہوں نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دے کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا لیکن آج قادیانی ایک بار پھر سراٹھا رہے ہیں اور کچھ ناعاقبت اندیش ان کے آلہ کار ہیں بنے ہوئے ہیں لیکن جماعت اہلسنت اسلام و پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکا م بنا دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد روڈ پر مقامی میرج کلب میں جماعت اہلسنت ضلع ملتان کے زیراہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں مہمان خصوصی حضرت چادر والی سرکار ؒ کے سجادہ نشین سید پیر علی حسین شاہ ، نظام مصطفی ؐ پارٹی کے ڈویژنل صدر محمد حسین بابر ایڈووکیٹ تھے جبکہ اس موقع پر جماعت اہلسنت کے دیگر رہنماؤں قاری مطیع الرسول سعیدی ،مولانا عبد الغفور جھنڈیر ، قاری فیض بخش رضوی ، سید رمضان شاہ فیضی ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز ، ایپکا رہنما مختیار احمد راٹھور ، ڈاکٹر ارشد علی بلوچ ، قاری خادم حسین سعیدی ، قاضی بشیر گولڑوی، قاری غلام فرید اظہری نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرسید عطا ء اللہ شاہ بخاری، سنی تحریک کے ڈویژنل کنوینئر ڈاکٹر عمران مصطفی قادری ، اقبال سعیدی ، حافظ اللہ ڈیوایا لاشاری، ارشد خان چغتائی بھی موجود تھے اور اس موقع پر تلاوت پاک ونعت کی سعادت قاری عبدالغفا ر نقشبندی ، صاجزادہ حامد علی سعیدی ، احمد نواز عصیمی ، حمید نواز عاصم نے حاصل کی اس موقع پر جماعت اہلسنت کے رہنما ڈاکٹر ارشد علی بلوچ نے ایک قرارداد بھی پیش کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے ۔جبکہ تعلیمی اداروں میں غیر ملکی آقاؤں کے ایجنٹ مرزائیت کی جس انداز میں خاموشی سے تبلیغ کر رہے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے۔ اس موقع پر علامہ فاروق خان سعیدی نے کہا کہ یہ جماعت اہلسنت کی کاوش ہے کہ لیہ میں جماعت اہلسنت کے رہنما مولانا عبد الغفور جھنڈیر پر 295اے کا جو جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا وہ خارج کر دیا گیا ہے اسی طرح اسلام آباد اور لاہور موٹروے پر الصلوۃ و اسلام علیک کے جو سائن بورڈ اتار لئے گئے تھے وہ دوبارہ لگا دیئے گئے ہیں اسی طرح لاؤڈ سپیکر پر صلواۃ و سلام کے حوالے سے جو پابند ی عائد کی گئی تھی اس پر بھی معاملہ حل کردیا گیا ہے اس موقع پر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے اختتا می دعا کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر