ریلوے ملتانی ڈویثرن میں بھرتیوں کے دوران کرپشن پر حکام کا نوٹس نوٹیفکیشن جاری رہنے سے روک دیا

ریلوے ملتانی ڈویثرن میں بھرتیوں کے دوران کرپشن پر حکام کا نوٹس نوٹیفکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن میں بھرتیوں کے دوران کرپشن (بقیہ نمبر21صفحہ5پر )
کا اعلیٰ حکام نے بھی نوٹس لے لیا ‘جنرل منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹر جاوید انور بوبک نے ملتان ڈویژن میں پوائنٹس مین کی ہونے والی بھرتیوں کو غیر شفاف قرار دیتے ہوئے ڈویژنل انتظامیہ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو نے بھرتیوں میں اقربا پروری سمیت مالی بدعنوانیوں کی شکایات موصول ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل ریلوے ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ افسروں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے انکوائری کروانے کافیصلہ کیا ہے جس پر عیدالاضحی کے بعد عملدرآمد کیا جائے گا واضح رہے کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر نے گیٹ کیپر اور گیٹ مین کی بھرتی کو پہلے ہی روک دیا ہے گیٹ مین کی آسامیوں پر گزشتہ روز5ستمبر سے انٹرویو ز کا سلسلہ شروع ہونا تھا ۔