زکریا یونیورسٹی نے ایم کام کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 67.84 فیصد رہا

زکریا یونیورسٹی نے ایم کام کے نتائج کا اعلان کر دیا، کامیابی کا تناسب 67.84 ...

ملتان( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی نے ایم کام کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے‘ ایم کام حصہ اول‘سپلیمنٹری امتحان (بقیہ نمبر19صفحہ5پر )

2015کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ‘ مجموعی طور پر 227امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 154پاس ہوئے‘ 58طالبات میں سے 47پاس ہوئیں‘ 169طلبا میں سے 107کامیاب ہوئے ‘ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 67.84فیصد رہا‘دوسری جانب ایم کام حصہ اول و دوئم سپلیمنٹری امتحان 2015میں مجموعی طور پر 169طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 144امیدوار پاس ہوئے ‘ کامیابی کا تناسب 85.21فیصد رہا‘ اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایم کام حصہ اول و دوئم میں فیل ہونے والے امیدوار اور ایم کام حصہ اول میں پاس ہونے والے امیدوار حصہ دوئم کے لئے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم ایم کام حصہ اول و دوئم سالانہ امتحان2016میں شرکت کے لئے 10روز کے اندر ارسال کر سکتے ہیں‘ امتحان کی تاریخ کا اعلان عیدالاضحی کے بعد کیا جائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر