بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والے میر قاسم علی کی غائبانہ نماز جنازہ ڈسٹرکٹ بار کے لان میں ادا کی گئی

بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والے میر قاسم علی کی غائبانہ نماز جنازہ ڈسٹرکٹ ...

ملتان(خبر نگار خصو صی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں پھانسی پانے والے میر قاسم علی کی (بقیہ نمبر18صفحہ5پر )

غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔اس ضمن میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے گراسی لان میں صبح 10 بجے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جوعبدالرشید کھیڑا ایڈوو کیٹ نے پڑھائی۔اس موقع پر صدر بار عظیم الحق پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت میں مسلمانوں کو پاکستان سے محبت اور پاکستان زندہ باد کہنے پر پھانسیوں پر لٹکایا جا رہا ہے اور معصوم خواتین اور بچوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستا ن کی خاموشی کیا پیغام دے رہی ہے اور آج انسانی حقوق کے علمبرداروں کو کشمیر اور بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آرہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ بار

مزید : ملتان صفحہ آخر