کارکردگی بہتر کریں ‘ورنہ سزا کیلئے تیار ہو جائیں ‘سیکرٹری تعلیم سکولز

کارکردگی بہتر کریں ‘ورنہ سزا کیلئے تیار ہو جائیں ‘سیکرٹری تعلیم سکولز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر) لاہور میں سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین (بقیہ نمبر17صفحہ5پر )
کی زیر صدارت صوبے بھر کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری تعلیم عبدالجبار شاہین نے کہا کہ بہت ہو گیا ‘ ہمیں رزلٹ چاہئیے ‘ حکومت شعبہ تعلیم پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے‘رزلٹ نہ دینے والے سکول سربراہوں اور اساتذہ سزا کے لئے تیار ہو جائیں ‘ کانفرنس میں خصوصی طور پر انرولمنٹ ‘ پنجم ‘ ہشتم ‘نہم اور دہم کے نتائج اور سکولوں سے طلبا وطالبات کے ڈراپ آؤٹ کی شرح کا جائزہ لیا گیا ‘ انہوں نے کہا کہ کارکردگی فارمولے کے تحت سکولوں کے ہیڈماسٹرز‘سینئر ہیڈماسٹرز ‘ ہیڈ مسٹریس ‘ سینئر ہیڈ مسٹریس‘پرنسپلز واساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ دوسرے ا ضلاع میں تبادلے کئے جائیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ جو سکول سربراہ یا استاد کارکردگی دکھائے گا وہ ہی محکمے میں رہے گا ۔