عوام باشعور ‘ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست مسترد کردی ‘ چوہدری طاہر اقبال

عوام باشعور ‘ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست مسترد کردی ‘ چوہدری طاہر اقبال

بورے والا ، گڑھا موڑ (نمائندہ پاکستان+ تحصیل رپورٹر)گڑھاموڑ کے نواحی علاقہ چک نمبر88ڈبلیو بی کی فاروق کالونی میں بجلی کا افتتاح کر نے کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ایم این اے چوہدری طاہر اقبال اور نعیم خان بھابھہ نے لائٹ جلا کر بجلی کا افتتاح کیا اس موقع (بقیہ نمبر23صفحہ5پر )

پر رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام اب شعور ہوچکے ہیں دھر نے اور احتجاجی سیاست کومسترد کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کر نے والوں کا ساتھ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی حکو مت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دھر نوں کی سیاست نے ملکی ترقی میں بہت رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی ہماری حکومت نے حوصلہ نہیں ہارا اور ملک ترقی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں دھرنا سیاست میں سب اپنے اپنے مقصد کے لیے لگے ہوئے ہیں مخالف سیاسی جماعتوں کو ملک کی خوشحالی اور ترقی کی کوئی فکر نہیں ہے حکو مت کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لیجا نے کی بجائے ترقی کی رکاوٹ بن رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکو مت عوامی مسائل حل کرنے کی طرف بھر پور توجہ دے رہی گھر گھر بجلی فراہم کر نا ہماری حکو مت کا اولین مقصد ہے جس کو میاں نواز شریف کی سربراہی میں پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے تمام ضروری وسائل استعمال میں لارہے ہیں ۔ اس موقع پر چوہدری عبدالمجید ، حنیف گجر ، حاجی سیف الراحمن چوہدری ، ڈاکٹر اشفاق ، رانا ذوالفقار ، عبدالغفور گجر ، چوہدری محمد شریف بھٹے والا ، ماسٹر عبدالراحمن ، حافظ عزیز الراحمن ، رانا ندیم ، چوہدری اشرف نعیم ،ماسٹر سجاد آرائیں ، چوہدری تنویر ، چوہدری ادریس ، محمد اصغر کلیار ،بابا جاوید نمبرداربھی موجود تھے ۔بورے والاسے تحصیل رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبرقومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال اورایم پی اے وتحصیل صدر مسلم لیگ ن شمیلہ اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کے وژن کے مطابق پاکستان بیت المال ملک کی خواتین اور بچیوں کے لئے ویمن امپارومنٹ سینٹررمیں کمپیوٹر لیب قائم کرکے انکے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کا پایہ تکمیل تک پہنچارہا ہے جس سے آئی سی ٹی ایس فارگرلز کا فروغ بھی حاصل ہورہاہے مائیکروسافٹ اور کمپیوٹر ٹریننگ سے بچیوں کو بہتر مستقبل کے لئے تعلیم دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وڑائچ ٹاؤن میں ویمن امپارومنٹ سنٹر میں کمپیوٹرلیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد امین نائب صدر مسلم لیگ جنوبی پنجاب زاہد منیر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن وہاڑی عبدالرشید خالد شیخ محمدحسین محمد ساجد کونسلرز کے علاوہ سکول انچارج حمیدہ ریاض اور آئی ٹی انچارج میڈم شبانہ ودیگرسٹاف بھی موجود تھاجبکہ اس شعبہ کے قیام کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال محمد آصف ڈوگر کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں خواتین کسی بھی معاشرے کی سماجی واقتصادی تبدیلی اورپائیدار ترقی میں اہم کردار اداکرتی ہے کوئی بھی ملک سماجی و اقتصادی طورپر اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جہاں کی خواتین اس کے لئے فعال کردار اداکریں یہ بات بڑی خوش آئندہ ہے کہ حکومت نے ایسے منصوبوں کے قیام کا آغاز کردیاہے اس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ انوشہ رحمان اور ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی کاوشوں کا عمل دخل ہے جنہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر خواتین اوربچیوں اس شعبہ میں ایکسپرٹ بنانے کے لئے ٹریننگ سنٹر قائم کئے جارہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر