ٹمبر مارکیٹ ڈکیتی‘ مفرور ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ‘ زیر حراست ساتھی مارا گیا

ٹمبر مارکیٹ ڈکیتی‘ مفرور ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ‘ زیر حراست ساتھی مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) ٹمبر مارکیٹ میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے دوتاجروں کے قتل میں ملوث ڈاکو رات گئے پولیس پر ساتھیوں کے حملہ کے دوران گولیوں کا نشانہ بن کر مارا گیا تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ٹمبر مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے سیمنٹ کی دکان سے 4لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہونے کے دوران تاجروں کی طرف سے پکڑنے کی کوشش پر فائرنگ کرکے 2تاجروں جاوید اور اعظم کو موت کے گھاٹ(بقیہ نمبر24صفحہ5پر )
اتارا اور فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو عثمان علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا پولیس نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا جو موٹر سائیکل پر شجاعباد کی جانب فرار ہوگئے تھے بلیل پل کے قریب ڈاکوؤں نے زیر حراست اپنے ساتھی ڈاکو عثمان علی کو چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں پولیس کی حراست میں موجود ڈاکو عثمان علی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔
ڈاکو