6سے زائد بچوں کے والدین کیلئے قومی شناختی کارڈ حصول کی نئی پالیسی

6سے زائد بچوں کے والدین کیلئے قومی شناختی کارڈ حصول کی نئی پالیسی

ملتان (خصوصی رپورٹر )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اٹھارٹی (نادرا ) کی جانب سے چھ سے زائد بچوں کے والدین کے لیے قومی شناختی کارڈز کے حصول کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے اس پالیسی کے تحت چھ سے زائد بچوں والے والدین سے شناختی کارڈز بنواتے ہوئے بچوں کا بیان حلفی جمع(بقیہ نمبر26صفحہ5پر )

کروانا لازمی قراردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ ایسے والدین جن کے بچوں کی تعداد چھ سے زائد ان والدین کو شناختی کارڈز بنواتے اورتجدید کرواتے ہوئے بیان حلفی پر تمام بچوں کی تاریخ پیدائش ،ترتیب کے ساتھ نادرا دفاترجمع کروانا لازمی ہوگا اس پالیسی کا اطلاق مختلف ذرائع سے نادرا کو دی جانیوالی غیر ملکیوں کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے جس میں مختلف رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی افراد کی شادیاں اور بچے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے نادرا نے نئی پالیسی کا اطلاق کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر