ووکیشنل دستکاری سکول خانیوال میں کمپیوٹر لیب کاافتتاح
خانیوال (بیورونیوز+ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان بیت المال کے ووکیشنل دستکاری سکول خانیوال میں وومن امپرومنٹ سنٹر میں کمپیوٹر لیب(بقیہ نمبر28صفحہ5پر )
کا افتتاح رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے اس پروجیکٹ کو سراہاتے ہو ئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن آف ٹیکنالو جی انو شہ رحمان اور ایم ڈی پاکستان بیت المال بیر سٹر عابد وحید شیخ کی اس عظیم سنگ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی ۔ یہ منصوبہ انو شہ رحمان کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ہمارے ملک کی خواتین اور بچوں کے لیے سہولیات مہیا کر نے میں ہر ممکن کوشش کی ۔ وزارت آئی ۔ٹی ایسے اقدامات کے ذریعے ان بچوں کے خوابوں کو پورا کیا اس موقع پر آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان ایسی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ اس تقریب میں کاشف اعوان ،اسلم ودیگر کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کمپیوٹر لیب