مردان دھماکہ کیخلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ہڑتال ‘ عدالتی بائیکاٹ ‘ ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ

مردان دھماکہ کیخلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ہڑتال ‘ عدالتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ رحیم یار خان ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان ) پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی مردان دھماکے کیخلاف عدالتی بائیکاٹ کیا گیا ۔ یار رہے کہ (بقیہ نمبر48صفحہ5پر)
پاکستان بار کونسل نے مردان ضلع کچہری دھماکے پر ایک ہفتہ سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ روز عدالتی بائیکاٹ کر نے کی کال دی ‘ جس پرملتان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا گیا اور وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔دریں اثناء رحیم یارخان میں پاکستان بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے گزشتہ روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار سلیم اللہ خان جتوئی سمیت سینئر وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ملک بھر کے وکلاء کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دہشت گرد کھلم کھلا وکلاء کو دہشت گردی کانشانہ بناکر شہید کررہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وکلاء کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مردان اور کوئٹہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ہڑتال