امریکہ قادیانیت کا سرپرست، جڑیں اسرائیل میں پھیلی ہوئی ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی

امریکہ قادیانیت کا سرپرست، جڑیں اسرائیل میں پھیلی ہوئی ہیں، مخدوم جاوید ...

ملتان (سٹی رپورٹر)قادیانیوں کی ریشہ دوانیاں ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے گہری سازش ہیں علامہ شاہ احمد نورانی ؒ نے پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلاکر قادیانیت کے تابوت میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

آخری کیل ٹھونک دی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام آل پارٹیز ختم نبوت سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صاجزادہ قاری احمد میاں نے کی مہمان خصوصی سابق ممبر قومی اسمبلی و سینئر سیاست دان ،مخدوم جاوید ہاشمی، مفتی ہدایت اللہ پسروری ،علامہ عزیز الرحمن جالندھری،علامہ خالد محمود ندیم تھے تقریب میں علامہ عبدالحق مجاہد ،مولانا احمد حنیف جالندھری،علامہ مجاہد عباس گردیزی،علامہ عبدالرحیم گجر،علامہ فاروق خان سعیدی،محمد ایوب مغل،ارشد اقبال نیازی،پروفیسر اختر انصاری،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،اطہر شاہ بخاری،حافظ اللہ دتہ کاشف ،عمران مصطفی قادری،حافظ ظفر قریشی،مختار احمد راٹھور،پیر سیف الرحمن،ڈاکٹر ارشد بلوچ،خواجہ شفیق البدری،حاجی عاشق علی قادری،علامہ کاشف ظہور نقوی،مولانا عرفان قادری،راجہ یونس بھٹی،غلام فرید سعیدی،علی رضا گردیزی،ڈاکٹر طاہر خاکوانی،ڈاکٹر عمران یوسف،حاجی سراج حامدی،اختر عالم قریشی،مولانا بشیر احمد قادری،غلام مرتضیٰ قریشی،مرشد علی نیازی اور راشد قادری نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی و سینئر سیاست دان ،مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ امریکہ قادیانیت کا سرپرست ہے جبکہ اس کی جڑیں اسرائیل میں پھیلی ہو ئی ہیں قادیانی پاکستان پر قبضے کا خواب دیکھا کرتے تھے مگر آج ملک میں ان کا نام و نشان تک نہیں ہے نہوں نے کہاہے کہ قادیانیوں کا غیر مسلم قرار دینا بھٹوکا بڑا کارنامہ تھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ گستا خان رسول کی ہر زہ سرائیاں حد سے بڑھ گئیں ہیں ممتاز قادری کو تو پھانسی دے دی گئی لیکن گستا خان رسول کو پھانسیاں نہیں دی جا رہی سینئر سیاسی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کا آغاز مدینۃالاولیاء سے ہوا انگریزوں نے مرزئیوں کو بڑی سہولتیں دیں دنیا کی دولت نچھاور کی مسلمانوں کے اندر جزبہ ء جہاد کو ختم کرنے کیلئے مرزائیوں کو استعمال کیا لیکن علماء نے اس فتنہ کو ختم کرنے کیلئے بروقت امت کو تیار کیا اور ہم نے ان علماء کی اقتداء میں جیلوں کو آباد کیا یہودو ہنودکے ایجنٹ مرزا کو اس منطقی انجام تک پہنچانے میں بھٹوحکومت نے علماء کے ساتھ تعاون کیا تحریک ختم نبوت میں نوجوان اس تحریک کے ہر اول دستہ کے طور پر کام کرتے رہے اور جام شہادت قبول کرتے رہے ہمیں آج بھی آپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہوکر ختم نبوت کیلئے کام کرنا چاہئیے اور سید نا صدیق اکبرؓ کی سنت کو زندہ کرنا ہوگا ختم نبوت کیلئے دنیا کی ہر طاقت سے ٹکرا سکتے ہیں حافظ ظفر قریشی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کا مسلم ٹی وی چینل کے نام پرجاری نشریات پر فوری پابندی لگوائی جائے ارشد اقبال نیازی نے قرار داد میں کہا کہ پاکستان میں کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری ہٹایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر