پی ایچ اے ملتان کی طرف سے جنگ ستمبر کے شہداء کی یاد میں مختلف چوراہوں پر تصاویر آویزاں

پی ایچ اے ملتان کی طرف سے جنگ ستمبر کے شہداء کی یاد میں مختلف چوراہوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر )پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے جنگِ ستمبر کے شہداء کی یاد میں مختلف چوکوں پر تصاویر آویزاں کر دیں ۔پی ایچ اے نے یوم آزادی کی طرح جنگِ ستمبر کو بھی جوش و خروش سے منانے کیلئے چوکوں پر جنگِ ستمبر کے شہداء کی تصاویر آویزاں کر دیں۔ ان بورڈ اور بینرز پر شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔(بقیہ نمبر47صفحہ5پر )
پی ایچ اے نے ہر قومی دن کو انتہائی جوش و جذبہ سے منانے کا اعادہ کر رکھا ہے۔