ملتان کور کے زیر اہتمام یوم دفاع پر جنگی سازوسامان کی نمائش شروع

ملتان کور کے زیر اہتمام یوم دفاع پر جنگی سازوسامان کی نمائش شروع

ملتان ( سٹی رپورٹر ) ملتان کور کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایوب سٹیڈیم میں شہریوں کیلئے دو روزہ جنگی ساز و سامان کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائش کا افتتاح گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عارف نے کیا ۔ نمائش میں جدید اسلحہ ‘ گن شپ ہیلی کاپٹر ‘ ٹینک ‘ رڈرار سسٹم ‘ مشین گنز اور دیگر (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

سامان رکھا گیا ہے ‘ اس نمائش کو دیکھنے کیلئے مرد ‘ خواتین ‘ بچے اور خصوصاً سکول و کالجز کے طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر فوجی براس بینڈ ملی نغموں کی خوبصورت دھنیں لوگوں کا جوش ولولہ بڑھاتے رہے ۔ نمائش میں رکھے گئے جنگی ساز و سامان بچوں اور سکولوں و کالجز کے طلباء و طالبات کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے ‘ جنہوں نے پاک فوج کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسی بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا رہے گܧ ۔ نمائش کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

نمائش

مزید : ملتان صفحہ آخر