مشرف حملہ کیس میں13 سال سزا بھگتنے والے مجرم کی رہائی کا حکم

مشرف حملہ کیس میں13 سال سزا بھگتنے والے مجرم کی رہائی کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف پر حملے کے مجرم کو سزا پوری ہونے پررہا کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔جسٹس شاہد حمید ڈار نے یہ حکم خاتون شہری سائرہ خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا، درخواست گزار خاتون نے عدالت سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے استدعا کی کہ عدنان کو2003ء میں جنرل پرویز مشرف پر حملہ کرنے کے الزام میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی، سزا مکمل ہونے کے باوجود وہ اٹک جیل میں قید ہے ۔ عدالت نے مجرم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مجرم رہا

مزید : علاقائی